چیک پوسٹ پرمسلح افراد کا دھاوا پولیس اہلکاروںپرتشدد

واقعہ سعید آباد نیشنل ہائی وے پر پیش آیا، دونوں پولیس اہلکار شدید زخمی۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

سعید آباد نیشنل ہائی وے پر واقع راہوجہ پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔

دو پولیس اہلکارمحمد خان گاہوٹی اور پیر بخش کاکا کو یرغمال بناکر انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، ان سے 2 سرکاری رائفلیں، 80 عدد گولیاں چھین کر فرار ہوگئے۔




واقعے کی اطلاع پر سعید آباد پولیس نے زخمی اہلکاروں کو تعلقہ اسپتال میںعلاج کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے تاہم سعید آباد پولیس واقعے پر پردہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف تھی۔
Load Next Story