ایشز سیریز اینڈرسن کے غیرمعمولی بولر ثابت ہونے کی پیشگوئی
سینئر پیسر بطور انگلش بولنگ اٹیک قائد اپنی ساکھ مزید بہتر بنائے گا، ڈیوڈ سیکر
انگلش بولنگ کوچ ڈیوڈ سیکر نے رواں ماہ شروع ہونے والی جوابی ایشز سیریز میں جیمز اینڈرسن کے غیرمعمولی بولر ثابت ہونے کی پیشگوئی کردی۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ بطور بولنگ اٹیک قائد اپنی ساکھ مزید بہتر بنائے گا، لنکاشائر سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کیخلاف گذشتہ2 سیریز کے دوران ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا،اینڈرسن نے رواں برس جولائی، اگست میں منعقدہ ایشز سیریز میں29.59 کی اوسط سے22 وکٹیں اپنے نام کی تھیں،اس سے قبل2010-11 کے روایتی مقابلوں میں بھی انھوںنے 24پلیئرز ٹھکانے لگائے تھے، اس میں ان کی ایوریج 26.04 رہی تھی، اینڈرسن کو انگلش بولنگ اٹیک کا قائد تصور کیا جاتا ہے جبکہ کوچ ڈیوڈ سیکر نے ایک مرتبہ پھر انھیں اپنی ٹیم کا ٹرمپ کارڈ قرار دے دیا۔
انھوں نے کہاکہ31 سالہ اینڈرسن اس مرتبہ بھی ہمارے غیرمعمولی بولر ثابت ہوں گے،گذشتہ مرتبہ آسٹریلیا میں وہ اپنی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں کامیاب رہے تھے، اسی طرح وہ اب بھی بہت سے آسٹریلینزکو یہ باور کرا دیں گے کہ تمام کنڈیشنز میں عمدہ بولنگ کرسکتے ہیں۔
مجھے پوری امید ہے کہ سیریز شاندار رہے گی اور اینڈرسن بھارت کے دورے کی طرح یہاں پر بھی شاندار پرفارم کریں گے، انھوں نے مزید کہا کہ جہاں تک دباؤ کی بات ہے، وہ اس کا سامنا عمدگی سے کرتے رہے ہیں۔
جب اینڈریوفلنٹوف اور اسٹیو ہارمیسن انگلینڈ کے فرنٹ لائن بولرز شمار ہوتے تھے اس وقت اینڈرسن کو کم اہمیت کا کردار دیا جاتا رہا لیکن جب سے انھیں انگلش بولنگ اٹیک کے قائد کا درجہ ملا وہ ہمارا الیٹ بولر بن گئے، میں آنے والی سیریز میں انھیں دوبارہ انگلش بولنگ قائد کے روپ میں دیکھ رہا ہوں۔ انگلش ٹیم بدھ سے ہوبارٹ میں آسٹریلیا ' اے ' کیخلاف چار روزہ پریکٹس میچ کو اپنے لیے اہم خیال کررہی ہے، گذشتہ ہفتے پرتھ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی چیئرمین الیون سے میچ میں باہر رہنے والے الیسٹرکک، کیون پیٹرسن، گریم سوان اور اسٹورٹ براڈ اس مرتبہ میدان میں اتریں گے۔ روایتی مقابلوں کا آغاز 21 نومبر سے برسبین میں ہونا ہے۔