بائیں ہاتھ سے لکھنے والے تخلیقی صلاحیت کے مالک ہوتے ہیںکمشنرکراچی

لیفٹ ہینڈرز کلب کی تعارفی تقریب سے شعیب صدیقی، فصاحت، علی حسن کا خطاب

لیفٹ ہینڈرز کو یہ محسوس نہیں کرنا چاہیے کہ وہ بائیں ہاتھ سے کام کرنے کی وجہ سے بعض مشکلات کا شکار ہیں۔ فوٹو: فائل

GUJRANWALA:
بائیں ہاتھ سے لکھنے والے (لیفٹ ہینڈرز) تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں زندگی کے مختلف شعبوں میں لیفٹ ہینڈرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

لیفٹ ہینڈرز کلب کا قیام خوش آئند اقدام ہے اسے وسیع پیمانے پر پھیلانے کیلیے مؤثر کوششوں کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے پریس کلب میں لیفٹ ہینڈرز کلب آف پاکستان کی تعارفی تقریب سے خطاب میں کیا۔




تقریب سے لیفٹ ہینڈرز کلب کے صدر فصاحت محی الدین، جنرل سیکریٹری علی حسن ساجد نے خطاب کیا ،کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کہا کہ لیفٹ ہینڈرز کو یہ محسوس نہیں کرنا چاہیے کہ وہ بائیں ہاتھ سے کام کرنے کی وجہ سے بعض مشکلات کا شکار ہیں بلکہ انھیں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی بدولت ہر شعبے میں اپنی انفرادیت کو برقرار رکھنا چاہیے،نے کہا کہ لیفٹ ہینڈرز کلب بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد کرائے حکومتی سطح پر ہم ان کھیلوں کی سرگرمیوں میں تعاون کریں گے۔

لیفٹ ہینڈر کلب کے صدر فصاحت محی الدین نے کہا کہ کلب کے زیر اہتمام جہاں مختلف ہلکی پھلکی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا وہیں اس بات پر بھی توجہ دی جائے گی کہ لیفٹ ہینڈرز کے لیے بالخصوص تعلیم کے شعبے میں بھر پور توجہ دی جائے تاکہ بائیں ہاتھ سے کام کرنے کے باعث انھیں لکھنے سمیت دیگر مشکلات سے بچایا جاسکے۔
Load Next Story