پختونخوا اسمبلی گورنرراج کے خوف سے نیٹوسپلائی سے متعلق فیصلہ تبدیل

صوبائی حکومت کی طرف سے نیٹوسپلائی کوروکنے کے اقدام کوغیرآئینی قراردینے پر نیٹوسپلائی کوبندکرنے کافیصلہ تبدیل کرلیا

صوبائی حکومت کی طرف سے نیٹوسپلائی کوروکنے کے اقدام کوغیرآئینی قراردینے پر نیٹوسپلائی کوبندکرنے کافیصلہ تبدیل کرلیا. فوٹو: فائل

خیبرپختونخواحکومت نے قانونی ماہرین اور گورنر راج نافذ کیے جانے کے ڈر سے نیٹو سپلائی روکنے کا فیصلہ تبدیل کرلیا۔


کابینہ کے اجلاس میں قانونی معاونین کی جانب سے صوبائی حکومت کی طرف سے نیٹوسپلائی کوروکنے کے اقدام کوغیرآئینی قراردینے اوراپنی ہی کابینہ کے بعض ارکان کی جانب سے مذکورہ اعلان کوجذباتی پن قراردیے جانے پراپنے طورپرنیٹوسپلائی کوبندکرنے کافیصلہ تبدیل کرلیاجبکہ یہی موقف اسمبلی میں قراردادکے حوالے سے بھی اپنایا گیا۔

جس میں بال مرکزکے کورٹ میں پھینکتے ہوئے اسے پندرہ دنوں کی ڈیڈ لائن دے دی گئی، پیرکووزیراعلیٰ پرویزخٹک کی صدارت منعقدہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق بعض ارکان نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیاکہ وہ نیٹوسپلائی کی بندش کا اعلان کرکے ہی اٹھیں اوریہی قراردادصوبائی اسمبلی سے بھی منظورکرائی جائے تاہم سینئرارکان نے اس اعلان کوجذباتی پن قراردیتے ہوئے کہاکہ ایسے کسی بھی اقدام کے نتیجے میں صوبائی حکومت مشکلات میں گھرکربندگلی میں جاکھڑی ہوگی ۔

Recommended Stories

Load Next Story