پروٹیز کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان عبدالرزاق اور شعیب ملک کی واپسی
ٹی 20 میچ 13 اور 15 نومبر کو دبئی میں کھیلے جائیں گے جب کہ گرین شرٹس کی قیادت محمد حفیظ کریں گے
JAIPUR:
جنوبی افریقہ کے خلاف 2 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 14 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 13 اور 15 نومبر کو دبئی میں کھیلے جانے والے 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں ناصر جمشید، احمد شہزاد، محمد عرفان، سعید اجمل، شاہد آفریدی، عمر اکمل، عمر امین، سہیل تنویر، صہیب مقصود، جنید خان اور عبد الرحمان شامل ہیں جبکہ بڑے عرصے بعد آل راؤنڈر شعیب ملک اور عبد الرزاق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیم میں واپس آنے والے شعیب ملک نے اپنا آخری میچ رواں سال 3 مارچ کو سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہی کھیلا تھا جبکہ عبدالرزاق نے آخری بار کولمبو میں کھیلے گئے 2012 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔