کراچی میں کورنگی کے نام سے نیا ضلع بنا دیا گیا ضلعوں کی تعداد 6 ہوگئی

نیا ضلع کورنگی لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل اور ماڈل کالونی کے علاقوں پر مشتمل ہوگا

کراچی میں نئے ضلع کے قیام کے باعث دیگر اضلاع کی حدود بندیوں میں بھی ردو بدل کیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

FAISALABAD:
حکومت سندھ نے کراچی کی حدود بندیوں میں رود بدل کرتےہوئے شہرمیں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی اور ماڈل کالونی کے علاقوں پر مشتمل کورنگی کے نام سے نیا ضلع بنا دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق لانڈھی ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی اور ماڈل کالونی کے علاقوں کو کورنگی کے نام سے نیا ضلع بنا دیا گیا ہے جس کے باعث کراچی کے اضلاع کی تعداد 6 ہوگئی ہے جس میں شرقی، غربی، جنوبی، وسطی، ملیر اور کورنگی شامل ہیں۔

کراچی میں نئے ضلع کے قیام کے باعث دیگر اضلاع کی حدود بندیوں میں بھی ردو بدل کیا گیا ہے جس کے مطابق کراچی شرقی اب جمشید کوارٹر، گلشن اقبال اور گلستان جوہر پر مشتمل ہوگا، ضلع ملیر بن قاسم، ابراہیم حیدری، گڈاپ اور شاہ مرید کے علاقوں پر مشتمل ہوگا۔ کراچی غربی میں اورنگی ، بلدیہ، سائٹ اور معین آباد شامل ہوں گے۔ کراچی وسطی میں لیاقت آباد، گلبرگ، ناظم آباد، نیو کراچی کے علاقے جب کہ کراچی جنوبی میں صدر، آرام باغ، سول لائن، گارڈن، لیاری، ہاربر اور ماڑی پور کے علاقے شامل ہوں گے۔
Load Next Story