سابق حکومتوں کے لئے گئے 10 ارب ڈالر کے قرضے واپس کئے مشیر خزانہ
بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، عبدالحفیظ شیخ
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات کے دوران مشکلات پیش آئیں لیکن اب ہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو زبوں حال معیشت ملی، قرضوں میں ڈوبے ہوئے پاکستان کو وزیراعظم کی زیر قیادت مشکل معاشی حالات سے نکالا، عمران خان چاہتے ہیں اچھے لوگ اوپر آئیں، پاکستان میں اداروں کو بہتر کیا جارہا ہے۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات کے دوران بہت سی مشکلات پیش آئیں، لیکن اب ہماری معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے ملکی معاشی کارکردگی کے معترف ہیں، اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو زیادہ مدد فراہم کرنے کیلئے خصوصی آلات بنائے۔
حفیظ شیخ نے کہا کہ ہم نے سابقہ حکومتوں کے لئے گئے 10 ارب ڈالر کے قرضےواپس کئے، ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے گئے، حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا، اس حکومت سے زیادہ کوئی حکومت بزنس فرنڈلی نہیں ہے، اب بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا، ایکسچینج ریٹ پچھلے کئی ماہ سے مستحکم ہے، 5 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، بجٹ کم ہونے کے باوجود غریبوں کی مددکریں گے۔