فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل کئے گئے افراد کے قاتلوں کی نشاندہی ہوچکی کراچی پولیس چیف

امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث کراچی میں رہنے والے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، شاہد حیات

شہر میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل ایک سازش کے تحت کیا جارہا ہے ، شاہد حیات فوٹو:ایکسپریس نیوز

کراچی پولیس کے سرابراہ شاہد حیات نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اورآج شہر میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل کئے گئے افراد کے قاتلوں کی نشاندہی ہوچکی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد حیات نے کہاکہ امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث کراچی میں رہنے والے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ سچ بولا جائے اور اپنے ارد گرد ملزمان کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بہت سے پولیس اہلکار بھی غلط کاموں میں ملوث ہیں ہم ان کے خلاف بھی کارروائی کررہے ہیں ۔ شاہد حیات نے کہا کہ شہر میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل ایک سازش کے تحت کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ روز اہل تشیع افراد کو قتل کیا گیا جب کہ آج اہل سنت سے تعلق رکھنے والے افراد کو قتل کیا گیا، جن لوگوں نے انہیں مارا ہم نے ان کی مکمل معلومات حاصل کرلی ہیں، ایک دو دن میں ان ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔


شاہد حیات کا کہنا تھاکہ پولیس جو معاشرے کو تحفظ فراہم کرتی ہے اس ادارے کے 200 اہلکار شہید ہوجائیں اور کوئی اس پر بات نہ کرے یہ بڑے افسوس کا مقام ہے۔ جاں بحق اہلکاروں میں سے صرف 6 اہلکاروں کا کیس حل ہوا ہے۔ حب ہم اپنے اہلکاروں کے کیس حل نہیں کرپارہے آپ کا کیسے کریں گے۔

 
Load Next Story