بھارتی رکن پارلیمنٹ کی بیوی اپنی ملازمہ کو تشدد کے بعد قتل کرنے کے جرم میں گرفتار
زخموں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمہ اپنی ملازمہ پر لوہے کی سلاخوں، ڈنڈوں اور جانور کے سینگوں سے تشدد کرتی تھی، پولیس
بھارت میں ریاستی رکن اسمبلی کی بیوی کو اپنی ملازمہ پر تشدد کر کے اسے قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی کے علاقے ساؤتھ ایونیو میں واقع ایک گھر سے ریاست اتر پردیش میں سیاسی جماعت بہوجن سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کے گھر یلو ملزم نے پولیس کو فون کرکے بتایا کہ ان کے گھر کی مالکن جاگریتی سنگھ اسے اور راکھی کو روز مارتی پیٹتی تھی اور تشدد کا نشانہ بناتی تھی اور پیر کی رات بھی اس نے دونوں پر بدترین تشدد کیا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے فلیٹ پر پہنچ کر رکن اسمبلی کی بیوی جاگریتی سنگھ کو گرفتار کر لیا اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راکھی کی لاش پر تشدد کےنشانات واضح ہیں۔ اس کے جسموں پر موجود نشانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس سے پہلے بھی راکھی کو لوہے کی سلاخوں، ڈنڈوں اور جانور کے سینگوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ جاگرتی دھننجے سنگھ کی دوسری بیوی ہے اور دانتوں کی ماہر ڈاکٹر ہے۔