لکی مروت مزید 2 پولیو کیسز رپورٹ

رواں سال صرف لکی مروت سے سب سے زیادہ 29متاثرہ بچوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

خیبرپختونخوا میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 79 ہوگئی ہے فوٹو: فائل

KARACHI:
خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کا سلسلہ رک نہ سکا۔ضلع لکی مروت میں مزید دو بچے پولیو وائرس کا شکار ہوگئے۔


صوبے بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 83ہوگئی ہے۔ لکی مروت کے علاقے اباخیل سے 5 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔ضلع لکی مروت کے ہی علاقے ماماخیل سے بھی پانچ سالہ بچے کو پولیو وائرس نے متاثر کیا ہے۔

رواں سال صرف لکی مروت سے سب سے زیادہ 29متاثرہ بچوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ صوبے میں دوسرا ضلع بنوں بھی رواں سال 25 پولیو کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔
Load Next Story