عراق بم دھماکوں اورفائرنگ کے واقعات میں 8 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک

عراق میں رواں سال فرقہ وارانہ فسادات میں اب تک 5500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مشرقی موصل میں کار بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

WASHINGTON:
عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے شمالی صوبے ننیوی میں روڈ کنارے نصب 2 مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے، عراق کے شہر موصل میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار اور حملہ آور ہلاک جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا۔ موصل کے مشرق میں کار بم دھماکا ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ جنوبی بغداد میں القاعدہ کے مخالف گروپ سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا جب کہ کرکوک میں ایک ٹی وی اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکارکو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ عراق میں فرقہ وارانہ فسادات میں رواں برس اب تک 5 ہزار 5 سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
Load Next Story