ملالہ پر بننے والی فلم ’گل مکئی‘ کی نمائش کی تاریخ کا اعلان
فلم میں پاکستانی فوج اور عوام کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کا بھی اعتراف کیا گیا ہے
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی بھارتی فلم گل مکئی کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بھارتی ہدایت کار امجد خان نے اعلان کیا ہے ملالہ یوسف زئی کی زندگی اور ان کی جدوجہد پر بننے والی فلم 'گل مکئی ' کو 31 جنوری 2020 کو نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ اس فلم کی تیاری کا آغاز 2017 میں ہوا تھا اور گزشتہ برس پہلا ٹریلر بھی جاری کیا گیا تھا۔
اس فلم میں ملالہ کا کردار انڈین ٹیلیوژن میں کام کرنے والی اداکارہ ریم شیخ ادا کررہی ہیں جب کہ ملالہ کی والدہ کا کردار اداکارہ دیویا دتہ اور والد کا کردار اتل کلکرنی نبھائیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں مکیش رشی، ابھیمنیو سنگھ اور اعجاز خان فلم شامل ہیں۔ فلم کی عکس بندی مقبوضہ کشمیر میں کی گئی ہے۔
اس فلم کی خاص بات انتہا پسندی کیخلاف پاکستانی فوج اور عوام کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہے، فلم میں دکھایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی معاشرہ کیسے ایک چٹان کی طرح ثابت قدم رہا اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فتح حاصل کی۔