شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے وزیراعظم کی ہدایت

جولوگ پناہ گاہوں میں نہیں، انتظامیہ انہیں کھانا اور عارضی پناہ گاہ فراہم کرے، وزیراعظم عمران خان

جولوگ پناہ گاہوں میں نہیں، انتظامیہ انہیں کھانا اور عارضی پناہ گاہ فراہم کرے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی کو ہدایت کی ہے کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی اس بات کو یقینی بنائیں کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے اور جولوگ پناہ گاہوں میں نہیں ہیں، انتظامیہ انہیں کھانا اور عارضی پناہ گاہ فراہم کرے۔

Load Next Story