شہروز سبزواری نے اہلیہ سائرہ شہروز سے علیحدگی کی تصدیق کردی

ہمارے درمیان کچھ ذاتی اختلافات کی وجہ سے گزشتہ 6 ماہ سے علیحدگی ہوگئی ہے، شہروز سبزواری

ہمارے درمیان کچھ ذاتی اختلافات کی وجہ سے گزشتہ 6 ماہ سے علیحدگی ہوگئی ہے، شہروز سبزواری

WASHINGTON:
لیجنڈی اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزاے شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سائرہ شہروز سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ شہروز 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے، دونوں اپنی خوشیوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوٹ کرتے رہتے ہیں لیکن حالیہ دنوں میں شہروز سبزواری کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر تو شیئر کی گئی لیکن 6 ماہ سے انہوں نے اپنی بیوی کے ہمراہ ایک بھی تصویر شیئر نہیں کی۔

حیران کن طور پر شہروز کے خاندان میں ہونے والی حالیہ شادی کی تقریب میں بھی سائرہ دکھائی نہیں دیں اور پچھلے چند ماہ سے دونوں کسی بھی ایونٹ میں ایک ساتھ دکھائی نہ دیے یہاں تک کہ حالیہ ایوارڈ شو میں بھی شہروز جو ہر تقریب میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہی دکھائی دیتے تھے، وہ اس تقریب میں اداکارہ صدف کنول کے ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دیے جس سے یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں۔




مداحوں کی جانب سے بھی متعدد بار یہ سوالات کیے گئے کیا دونوں میں کسی قسم کی لڑائی چل رہی ہے، لیکن اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے البتہ دونوں نے اپنے فیصلے کے حوالے سے میڈیا پر کوئی بیان نہیں دیا لیکن شہروز نے اپنے قریبی دوستوں سے اس پر ضرور بات کی ہے۔

شہروز سبزواری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کچھ ذاتی اختلافات کی وجہ سے گزشتہ 6 ماہ سے علیحدگی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول کے درمیان کچھ چل رہا ہے اور بہت سے لوگ میاں بیوی کے درمیان 7 سالہ رفاقت کے خاتمے کو یہی وجہ قرار دے رہے ہیں۔
Load Next Story