بھارت میں 100 کروڑ کمانے والی ’’کرش 3‘‘ پاکستانیوں کو متاثر نہ کرسکی

بھارت میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کے لیے سینما گھروں کارخ کر رہی ہے

پاکستانی سینما گھروں میں فلم کودیکھنے والوں کی تعداد خاصی کم ہے۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اسٹارہریتک روشن اور پریانکا چوپڑا کی نئی فلم '' کرش تھری '' نے بھارت میں نمائش کے بعد 100کروڑکا بزنس کرلیا لیکن پاکستانی فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام ہو گئی۔


بھارت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کے لیے سینما گھروں کارخ کر رہی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی سینما گھروں میں بھرپورتشہیری مہم کے باوجود فلم کودیکھنے والوں کی تعداد خاصی کم ہے۔ جس کے باعث فلم کا بزنس ایوریج رہا ہے۔
Load Next Story