شدید سردی اور دھند خیبر پختون خوا میں اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع

چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلباء اور اساتذہ کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش

چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلباء اور اساتذہ کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش (فوٹو: فائل)

خیبر پختون خوا میں شدید سردی اور دھند کے سبب اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی۔


محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا کے مطابق شدید سردی اور دھند کے سبب میدانی علاقوں کے اسکولوں کی چھٹیوں میں 7 جنوری تک اضافہ کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر اسکول اب یکم جنوری کے بجائے 7 جنوری کو کھلیں گے۔

مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلباء اور اساتذہ کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، چھٹیوں کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا جب کہ تعطیلات بڑھانے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن کل جاری کردیا جائے گا۔
Load Next Story