پولیس کے شہدا کی تعداد میں اضافہ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کا بجٹ ناکافی ہو گیا
حکومت نے ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے بجٹ میں کٹوتی کردی،شہدا کے اہل خانہ کی مالی مددمیں مشکلات کا سامنا.
سندھ پولیس کے شہدا کی تعداد میں رواں برس خطرناک حد تک اضافے کے بعد ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کا بجٹ ناکافی ہوگیا ، اس پر مزید ستم ظریفی یہ ہوگئی کہ سندھ حکومت کی جانب سے ویلفیئر بجٹ میں کٹوتی کردی گئی۔
جس کے بعد شہدا کے اہل خانہ کو دی جانے والی امداد میں مشکلات کاسامنا ہے، تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے افسران کے لیے محکمے میں ایک مخصوص بجٹ رکھا جاتا ہے جس سے ان کے اہل خانہ کی مالی امداد اور دیگر امور سر انجام دیے جاتے ہیں ، ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ رواں برس اب تک 145 پولیس افسران و اہلکار شہید ہوچکے ہیں جوکہ 13 برس میں سب سے زیادہ ہے ، مالی سال 2013-14 کے لیے ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کا بجٹ 36 کروڑ روپے رکھا گیا تھا ۔
شہدا کی تعداد میں اضافے کے بعد مذکورہ بجٹ انتہائی ناکافی ہوگیا تھا، پولیس کے محکمہ خزانہ کی جانب سے مزید بجٹ کا تقاضا کیا گیا لیکن سندھ حکومت نے 36 کروڑ روپے کے بجٹ میں کٹوتی کرکے 2 کروڑ 31 لاکھ روپے منہا کرلیے ، مذکورہ رقم صوبہ سندھ میں فرائض کی انجام دہی میں مصروف قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو مہیا کی گئی ہے۔
ذرائع نے ایکسپریس کو مزید بتایا کہ رواں برس ویلفیئر بجٹ کے 9 کروڑ روپے جاری کیے گئے جس کے ذریعے اب تک 45 کیسز نمٹائے گئے ہیں جبکہ85 سے زائد کیسز التوا کا شکار ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کا محکمہ خزانہ ویلفیئر کے بجٹ کے حوالے سے پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہے اور کٹوتی کے بعد ان میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، بجٹ نہ ملنے کے باعث شہدا کے اہل خانہ کی مالی امداد میں مشکلات کا سامنا ہے ، محکمہ خزانہ کی جانب سے ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے لیے مزید 38 کروڑ روپے اضافے کی سمری بھیجی گئی ہے جس سے شہدا کے لواحقین کی امداد بروقت کی جاسکے گی لیکن تاحال سمری منظور نہیں ہوسکی۔