پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام یکم جنوری سے لاگو

ضلع کونسلیں کل رات ختم، 36 اضلاع میں 123 تحصیل کونسلیں بدھ سے فعال

ضلع کونسلیں کل رات ختم، 36 اضلاع میں 123 تحصیل کونسلیں بدھ سے فعال ، فوٹو: فائل

پنجاب بھرمیں نئے بلدیاتی نظام کے تحت 36 اضلاع میں ضلع کونسلیں کل منگل 31 دسمبر کی رات باضابطہ طور پر ختم ہو جائیں گی۔


ان 36 ضلع کونسلوں کی جگہ یکم جنوری 2020 سے 123 تحصیل کونسلیں باقاعدہ طور پر فعال ہوجائیں گی، ضلع کونسلوں کے تمام سرکاری اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئیے ہیں، جو یکم جنوری سے مستقل کلوز ہوجائیں گے جبکہ یکم جنوری سے تمام تحصیل کونسلوں کے نئے سرکاری اکاؤنٹ اوپن ہوجائیں گے۔

ضلع کونسلوں کے تمام اثاثے، گاڑیاں، موٹر سائیکل، فرنیچر، الماریاں، بلڈوزر، باؤزر، ٹریکٹرز، ائر کنڈیشنڈ، درجہ چہارم ملازمین، کلرکس، افسران تحصیل کونسلوں اور نئی بنائی جانے والی میونسپل کارپوریشنوں میں تقسیم ہوجائیں گے، ضلع کونسلوں کی سٹیشنری، لیٹر ہیڈ بھی ختم ہوجائیں گے، پنجاب بھر میں نیا بلدیاتی نظام یکم جنوری سے لاگو ہوجائے گا۔
Load Next Story