پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے اضافے کا امکان ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔ فوٹو: فائل

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔


یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے، سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.08 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔
Load Next Story