بچوں سے زیادتی کے واقعات پر مبنی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش

پنجاب میں ستمبر 2019 تک بچوں سے زیادتی کے کل 1024 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے، رپورٹ

پنجاب میں ستمبر 2019 تک بچوں سے زیادتی کے کل 1024 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے، رپورٹ۔ فوٹو:فائل

محکمہ داخلہ پنجاب کی بچوں سے زیادتی کے واقعات پر مبنی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی۔


بچوں سے زیادتی کے واقعات پر مبنی محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی، رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ستمبر 2019 تک بچوں سے زیادتی کے کل 1024 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے، 1024 مقدمات میں سے 856 مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروائے جا چکے ہیں جب کہ صرف لاہور میں ستمبر 2018 سے مارچ 2019 تک بچوں سے زیادتی کے 152 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اگست 2018 سے 2019 تک 33 مختلف مقدمات درج ہوئے، 17 مقدمات میں ملوث 42 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ 9 مقدمات جھوٹے ہونے کی وجہ سے خارج کیے گئے جب کہ 16 مقدمات کے چالان تاحال عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے۔
Load Next Story