’جراسک پارک‘ کی سیر کو جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ پائلٹ سمیت 7 سیاح ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ کے علاوہ دو سیاح فیملی شامل ہیں
امریکی ریاست ہوائی میں ایک سیاحتی ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کے سیاحتی مقام ' ناپالی کوسٹ اسٹیٹ پارک' کی سیر کو جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد لقمہ اجل بن گئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 6 لاشوں کو نکال لیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ونکونسن کی معروف تاجر خاتون 47 سالہ ایمی گینن اور ان کی 13 سالہ بیٹی جوکیلین گینن بھی شامل ہیں۔
پائلٹ 69 سالہ پاؤل میٹیرو کے علاوہ سوئٹزرلینڈ کی ایک سیاح خاندان کی ماں 10 اور 13 سالہ بیٹیاں بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ سیاحتی مقام نا پالی کوسٹ اسٹیٹ پارک وہی مقام ہے جہاں معروف فلم جراسک پارک کی شوٹنگ کی گئی تھی۔