پیپلزپارٹی کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کا فیصلہ

سندھ کابینہ میں محرم الحرام کے بعد تبدیلی اور بعض نئے وزرا شامل کرنے کا بھی فیصلہ

آصف زرداری سے قائم علی شاہ اورفریال تالپورکی ملاقات، سندھ حکومت اورپارٹی معاملات پرغور فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری سے منگل کو بلاول ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے ملاقات کی۔

جس میں سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات میں سندھ کابینہ میں آئندہ چند دنوں میں تبدیلی اور صوبے میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں طے کیا گیا کہ سندھ کابینہ میں تبدیلی کی جائے گی۔




بعض وزرا کے قلمدان تبدیل کردیے جائیں گے جبکہ بعض نئے وزرا شامل کیے جائیں گے۔سندھ کابینہ کے میں تبدیلی محرم الحرام کے بعدکی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی میں تنظیم نو کا کام تحصیل اور ٹاؤن کی سطح سے شروع کیا جائے گا اور اوپر کی سطح تک اسے مکمل کیاجائے گا۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور حصہ لے گی۔
Load Next Story