سندھ میں اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کی تردید
اسکولوں اور کالجز کی موسم سرما کی چھٹیاں 31 دسمبر کو ختم ہونی ہیں
صوبائی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احسن منگی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز یکم جنوری سے ہی کھولیں گے۔
صوبائی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احسن منگی نے ایکسپریس سے بات گفتگو میں سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی تجویز قابل غور نہیں اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے۔
احسن منگی نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری و نجی اسکولز محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت آج 31 دسمبر تک بند رہیں گے اور کل بروز بدھ یکم جنوری 2020 سے اسکولوں میں تدریسی عمل شروع ہوجائے گا
یہ بھی پڑھیں :شدید سردی اور دھند، خیبر پختون خوا میں اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع
واضح رہے خیبر پختون خوا میں شدید سردی اور دھند کے سبب اسکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے جو اب یکم جنوری کے بجائے 7 جنوری کو کھلیں گے۔