افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ 14 اہلکار ہلاک
حملے میں 8 اہلکار زخمی بھی ہوئے جب کہ 2 اہلکار لاپتہ ہیں، ترجمان گورنر جوزجان
افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے جوزجان میں افغان فوج کے چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے 14 اہلکاروں کو ہلاک اور 8 کو زخمی کر دیا۔
صوبے جوزجان کے گورنر کے ترجمان معروف اظہر نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ فیض آباد کی ایک چیک پوسٹ پر کیا گیا، ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم 2 اہلکار لاپتہ ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: افغان طالبان نے عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے، امریکی میڈیا
طالبان کے مقامی ترجمان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے جب کہ چیک پوسٹ سے بھاری مقدار میں افغان فوج کا اسلحہ بھی ملا ہے۔
امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات 4 ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہوگئے ہیں جب کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔