8بجلی کمپنیوں کوادائیگی کیلیے درخواستوںپر سماعت آج ہوگی
چیف جسٹس آج کوئٹہ میںبلوچستان کی صورتحال پرکیس کی سماعت کریں گے
NEW DEHLI:
سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ آج حکومت کے ذمے نجی شعبے میں قائم بجلی گھروں کے واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
گزشتہ سماعت پر 8پرائیویٹ پاورکمپنیوںکے وکیل نے عدالت پر واضح کیا تھا کہ اگر حکومت نے بروقت ادائیگی نہیںکی تولوڈ شیڈنگ میں مزید تین گھنٹے کا اضافہ ہو جائے گا جبکہ حکومت نے 45ارب روپے کی ادائیگی پر آمادگی کا اظہارکیا تھا اور عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ یہ رقم قسطوں میں ادا کی جائے گی۔ وزارت پانی و بجلی کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے عدالت کوگزشتہ سماعت پر بتایا تھا کہ ان آٹھ کمپنیوںکو آٹھ ارب روپے کی ادائیگی ہو چکی ہے اور مزید 16ارب اگلے دو مہینوں میں ادا کر دیے جائیں گے ۔
عدالت نے حکو مت اورکمپنیوںکوباہم افہام وتفہیم کیساتھ یہ معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔آج جسٹس ناصر الملک اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل بنچ کیس سنے گا۔این این آئی کے مطابق کوئٹہ میںچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بلوچستان کی صورتحال پر اہم مقدمات کی سماعت کریگا۔پیرکواسلام آبادمیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں90 افرادکی ہلاکت کا مقدمہ بھی سناجائیگا۔