بھارتی اولڈ ایج ہوم میں ضعیف العمر جوڑے نے پسند کی شادی کرلی
67 سالہ دلہا اور 65 سالہ دلہن اولڈ ایج ہوم میں رہتے تھے اور یہیں دونوں کے درمیان محبت پروان چڑھی
بھارتی ریاست کیرالہ کے سرکاری اولڈ ایج ہوم میں ایک دوسرے کو پسند کرنے والے ضعیف العمر جوڑے نے شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے سرکاری اولڈ ایج ہوم میں مقیم 67 سالہ کوچانیا مینن اور 65 سالہ لکشمی امال کے درمیان محبت پروان چڑھی۔ ایک دوسرے کو پسند کرنے والے عمر رسیدہ جوڑے نے بالآخر شادی کرلی۔
شادی کی تقریب روایتی انداز میں رکھی گئی تھی جس میں ڈھول کی تھاپ پر بچیوں نے شادی کے گیت گائے اور دلہا دلہن کو مایوں بھی بٹھایا گیا۔ بچیوں نے رقص پیش کیا اور تمام مقامی رسومات بھی ادا کی گئیں۔
شادی کی تقریب میں عملے کے علاوہ معززین شہر نے بھی شرکت کی اور زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والے جوڑے کے کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دلہا دلہن بھی خوشی سے سرشار تھے۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں تو صارفین نے بھی خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے عملے کی تعریف کی۔