خورشیدشاہ کے علاوہ کسی اورکوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی دینے سے انکار

اگراپوزیشن لیڈرپی اے سی اپنے پاس نہیں رکھتے توپھراپناچیئرمین نامزد کریں گے،حکومت

چوہدری نثارکا رابطہ،خورشید شاہ کی تصدیق،پارٹی قیادت سے مشورے کا وقت مانگ لیا .فوٹو: فائل

حکومت نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے علاوہ کسی اورشخص کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی دینے سے انکارکردیاہے اورکہا ہے کہ اگرخورشید شاہ پی اے سی اپنے پاس نہیں رکھتے توپھرحکومت اپنا چیئرمین نامزدکرے گی۔

سید خورشید شاہ نے حکومت سے سوچنے اور پارٹی قیادت سے مشورہ کرنے کیلیے وقت مانگ لیا۔سیدخورشید شاہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے پی اے سی کے معاملے پررابطے کی تصدیق کردی۔




ذرائع کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے رابطہ کیا اورانھیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ لینے کی آفرکی جب قائد حزب اختلاف نے کمیٹی کیلیے عذرافضل پیچوہوکا نام دیا تو وزیرداخلہ نے انکارکرتے ہوئے کہاکہ اگر قائد حزب اختلاف یہ کمیٹی اپنے پاس رکھیں توانھیں دی جاسکتی ہے ورنہ حکومت اپنا چیئرمین بنالے گی۔
Load Next Story