قومی اسمبلی شیخ رشید نے فضل الرحمن کو ولی دوراں قرار دیدیا
بات مکمل ہوجائے تونماز پڑھ لیں، فاروق ستار، مجھے دوبارہ وضو کرنا پڑیگا، اسپیکر
قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیرمولانا فضل الرحمن نے اپنی تقریرکے دوران کہاکہ آج کل امن کی آشاکے علمبردارخون ریزی کی وکالت کررہے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے مولانافضل الرحمٰن کووقت کاولی قراردیتے ہوئے کہاکہ میرے محلے دار پرویز رشیدایف ایم پربول رہے ہوتے ہیںاور رانا ثنااللہ کسی اورفریکوئنسی پربات کرتے ہیں۔ فاروق ستار کی تقریرکے دوران اسپیکرنے نمازظہرکے وقفے کااعلان کیاتو فاروق ستارنے کہاکہ میری بات مکمل ہونے دیں اس کے بعدآپ امامت میںنماز پڑھ لیں، اس پراسپیکر نے کہاکہ مجھے دوبارہ وضوکرنا پڑے گا۔
اجلاس کے دوران وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق اور وزیرداخلہ چوہدری نثار نے تحریک انصاف کے صدرمخدوم جاوید ہاشمی کی نشست پرجا کران کی خیریت دریافت کی۔ اسپیکرنے نجی اسکول کے طلباوطالبات کاذکر کیا جنھوں نے گیلری میں اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارنے قومی اسمبلی میںمصروف وقت گزارا۔ اس دوران انھوں نے وزیر اطلاعات سینیٹرپرویز رشید، وفاقی وزرااور اراکین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔