کراچی میں یوم حضرت عمر فاروق ؓ کی ریلی پر فائرنگ 3 افراد زخمی

لسبیلہ سے نکالی جانے والی ریلی صدر کے علاقے نیو پریڈی اسٹریٹ کے قریب پہنچی تو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کردی گئی

ریلی کی سیکیورٹی پر معمور رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے حالات پر فوری طورپر قابو پالیا اور ریلی کو منزل کی جانب روانہ کردیا۔ فوٹو:فائل

صدر میں یوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے حوالے سے اہلسنت والجماعت کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی پر فائرنگ کے باعث بھگڈر مچنے سے 3افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے موقع پر اہلسنت والجماعت کی جانب سے لسبیلہ چوک سے نکالی جانے والی ریلی صدر کے علاقے نیو پریڈی اسٹریٹ کے قریب پہنچی تو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کردی گئی جس کے باعث بھگڈر مچنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے تاہم ریلی کی سیکیورٹی پر معمور رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے حالات پر فوری طورپر قابو پالیا۔ بھگڈر کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ریلی ریگل چوک پر پہنچنے پر اہلسنت کی والجماعت کے کارکنوں نے دھرنا دے کر سڑک کو بلاک کردیا۔ اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کا کہنا ہےکہ کراچی میں ان کے کارکنوں کو قتل کیا جارہے اور قاتل آزاد گھوم رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ اگر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ وزیر اعلٰی اور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
Load Next Story