سیف اورمیں بھارتی فلمیں نہیں دیکھتے مگر خواہش ہے کہ ایک بارسینما ضرورجائیں کرینہ کپور

ہماری زندگی کے دو حصے ہیں ایک وہ جو ہم فلموں میں نظر آتے ہیں اور دوسرا وہ جو ہم اپنی ذاتی زندگی میں ہوتے ہیں، کرینہ

ہم اس بات کو سمجھ گئے ہیں کہ ہماری فلمی دنیا کے باہر بھی ایک زندگی ہے،کرینہ کپور فوٹو؛ فائل

GUJRANWALA:
چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ اوربالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے کہا کہ سیف اور میں بھارتی فلمیں نہیں دیکھتے مگر خواہش ہے کہ ایک بارسینما ضرورجائیں۔


بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ اداکار کی حیثیت ہماری زندگی کے دو پہہلو ہیں ایک وہ جو ہم فلموں میں دکھائی دیتے پہیں اور دوسرا وہ جو ہم اپنی ذاتی زندگی میں ہوتے ہیں، ایک پیشہ ور اداکار کی حیثیت سے ہم اپنے مد مقابل اداکار ایک ساتھ اسی طرح کی قربت اختیار کرتے ہیں جو فلم کی ضرورت ہوتی ہے، اس لئے انہیں کبھی بھی برا محسوس نہیں ہوتا جب سیف علی خان جب کسی دوسری ہیروئن کے ساتھ رومانوی کردار کے مناظر کی شوٹنگ کرارہے ہوتے ہیں۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ہم ذہنی طور پر انتہائی آزاد خیال سوچ کے حامل ہیں ، ہم نے زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے اور اس بات کو سمجھ گئے ہیں کہ ہماری فلمی دنیا کے باہر بھی ایک زندگی ہےاور ہم اس سے بھر پور انداز میں لطف اندوز ہورہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے خاندان اور روایتی اقدار بھی بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور سیف علی خان بھارتی فلمیں نہیں دیکھتے نہ ہی کبھی ایک ساتھ فلم دیکھنے سینما گئے ہیں لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ کم از کم ایک بار ضرور سینما جائیں۔
Load Next Story