عراق میں بم دھماکے اور فائرنگ 10 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک متعدد زخمی
صوبہ دیالا میں پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے بارود سے بھرا آئل ٹینکر ٹکرادیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک ہوگئے،حکام
عراق کے مختلف شہروں میں متعدد بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عراق کے شمالی صوبے دیالا کے علاقے مقدادیہ میں خود کش بمبار نے بارود سے بھرا آئل ٹینکر پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے، دھماکے کے نتیجے میں پولیس اسٹیشن کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ بغداد کے شمالی صوبے صلاح الدین میں روڈ کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
بغداد میں پیٹرولنگ پر مامور پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا جبکہ بغداد میں ہی روڈ کنارے نصب 2بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ شمالی صوبے موصل میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2 افراد مارے گئے۔
واضح رہے کہ عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات میں رواں برس اب تک 5 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔