پاکستان اور بھارت میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کا تبادلہ
دوطرفہ تبادلہ جوہری تنصیبات اور سہولیات پر حملے سے گریز کرنے کے معاہدے کے تحت ہوا
پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کا سالانہ تبادلہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کےنمائندے کےحوالے کی گئی۔
ادھر بھارتی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کےنمائندے کےحوالےکی گئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق فہرستوں کا تبادلہ دوطرفہ جوہری تنصیبات، سہولیات پر عدم حملے کے معاہدے کے تحت ہوا۔ دونوں ممالک ہرسال یکم جنوری کو ایک دوسرےکواپنی جوہری تنصیبات،سہولیات سےآگاہ کرتےہیں اور یکم جنوری 1992 سے یہ سلسلہ جاری ہے۔