شمالی وزیرستان آپریشن ملک کیخلاف سازش ہوگی سمیع الحق

حکمرانوں نے اداروں سے محاذآرائی شروع کر رکھی ہے، مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جائے۔

حکمرانوں نے اداروں سے محاذآرائی شروع کر رکھی ہے، مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جائے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ قبائلی علاقے بالخصوص شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ملک کے خلاف ایک خطرناک سازش ہے۔


فوج اور حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک کے اندرونی مسائل کے بارے میں مل بیٹھ کر مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل کریں۔ جمعیت کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبد الرئوف فاروقی و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ڈرون حملے حکومت کی امریکا نوازی اور بے حمیتی کا بین ثبوت ہے، حکمران اداروں سے خودساختہ محاذ آرائی میں لگے ہوئے ہیں۔

جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا عاصم کے مطابق دفاع پاکستان کونسل کو فعال بنانے اور موجودہ ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال کے بارے میں 10ستمبر کو راولپنڈی میں جنرل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا جبکہ 11ستمبر کو سیاسی، مذہبی اور فلاحی جماعتوں کی اے پی سی ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story