بزنس کمیونٹی کی جانب سے یورپی مارکیٹ رسائی کاخیرمقدم
پاکستانی برآمدات میں اضافہ، صنعت کووسعت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
کاروباری برادری نے یورپین یونین پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی کی جانب سے پاکستان کو ڈیوٹی فری مارکیٹ رسائی دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان کی برآمدات بڑھیں گی۔
صنعت کووسعت ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ سابق مشیرٹیکسٹائل ڈاکٹرمرزا اختیار بیگ نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات میں1ارب ڈالر اضافے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ انھوں نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے تشکرکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی تجویز پراس مقصد کے حصول کے لیے شب و روز کوششیں کرتے ہوئے پاکستان کے لیے یورپی پارلیمنٹرین کی حمایت حاصل کی جو ان کے جذبہ حب الوطنی کی غمازی ہے۔
لاہور چیمبرکے صدر انجینئر سہیل لاشاری، سینئر نائب صدر میاں طارق مصباح اور نائب صدر کاشف انور نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس دینے کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان افرادی قوت، ماحولیات اور گڈگورننس کے عالمی معیارسے مکمل ہم آہنگی رکھتا ہے۔لسبیلہ چیمبر کے صدر اسماعیل ستارنے کہاکہ آسان یورپی مارکیٹ رسائی سے نہ صرف ملکی برآمدات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ ملکی معیشت کو بھی استحکام ملے گا۔