نیب آرڈیننس آرمی ایکٹ اپوزیشن سے مشاورت کیلیے کمیٹیاں قائم

خٹک،عامر ڈوگر،علی محمد ،سواتی آج اپوزیشن سے آرمی ترمیمی ایکٹ پر مشاورت کرینگے

اتحادیوں کے تحفظات پرعمران نیب ترمیمی بل میں اپوزیشن کی تجاویزشامل کرنے پر آمادہ،ذرائع فوٹو: فائل

حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم پر اپوزیشن سے مشاورت کے لیے کمیٹی قائم کردی۔


حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم پر اپوزیشن سے مشاورت کے لیے پرویز خٹک، عامر ڈوگر، علی محمد خان اور اعظم سواتی پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی اپوزیشن سے آرمی ترمیمی ایکٹ پر مذاکرات کرے گی ، کمیٹی آج اپوزیشن سے آرمی ترمیمی ایکٹ پر بات چیت کریگی۔

دوسری طرف حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں اپوزیشن سے مشاورت کرنے اور انکی ترامیم نیب ترمیمی آرڈیننس کے بل شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے ، پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی۔
Load Next Story