وزیراعظم کی کراچی میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت

کراچی میں 10 موبائل میڈیکل یونٹس بنائے جائیں گے اور 100 نئے آر او پلانٹس پر کام مکمل کیا جائے گا۔

کراچی میں 10 موبائل میڈیکل یونٹس بنائے جائیں گے اور 100 نئے آر او پلانٹس پر کام مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔


وزیراعظم نے کراچی سے پی ٹی آئی ایم این ایز (ارکان قومی اسمبلی) کے تجویز کردہ منصوبوں کو شامل کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ وفاق کی جانب سے کراچی میں 10 موبائل میڈیکل یونٹس بنائے جائیں گے اور 100 نئے آر او پلانٹس کے منصوبوں پر کام مکمل کیا جائے گا۔

حکومت نے اتحادی جماعتوں کو وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے مشاورتی عمل میں شامل کرنے اور سندھ و بلوچستان میں ان منصوبوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جہانگیر ترین کی سربراہی میں حکومتی وفد اتحادی جماعتوں سے رابطے جاری رکھے گا۔
Load Next Story