یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور آئل کی قیمت میں اضافہ
ایک کلو ڈالڈا پاؤچ کی قیمت 6 روپے، آئل 5 لیٹر ٹن کی قیمت میں 15 روپے اضافہ
یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور آئل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔
5کلو ڈالڈا کے ٹن کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کردیا گیا، ایک کلو ڈالڈا پاؤچ کی قیمت میں6 روپے اضافہ کیا گیا،کوکنگ آئل 5 لیٹر ٹن کی قیمت میں15روپے اضافہ ہوا، ساڑھے 4 لیٹر کوکنگ آئل بوتل کی قیمت میں 20 روپے، 3 لیٹر کوکنگ آئل بوتل کی قیمت میں 10 روپے اضافہ جبکہ ساڑھے 4 لیٹر کوکنگ آئل بوتل کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا گیا۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو 6ارب روپے جاری
حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو 6 ارب روپے جاری کردیے،5 ارب اشیائے خور و نوش کی خریداری اور ایک ارب سبسڈی کی مد میں دیے گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان 7 جنوری کو اس پیکیج کا افتتاح کریں گے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق حکومت نے جن اشیا پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے، ان میں چینی، دالیں، آٹا، گھی اور چاول شامل ہیں۔حکومت نے پاسکو سے2 لاکھ میٹرک ٹن سستی گندم بھی مہیا کی ہے جس سے سستے آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔