سی این جی کی جزوی بحالی کے بعد پھر بندش اب اتوار کو صبح 8 بجے بحال ہوگی

شہریوں نے جمعرات کی شام سے ہی سی این جی اسٹیشنز پر ڈیرے جما لیے

شہریوں نے جمعرات کی شام سے ہی سی این جی اسٹیشنز پر ڈیرے جما لیے۔ فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 99 گھنٹوں کی مسلسل بندش کے بعد جمعرات کی شب 10 بجے سے آئندہ 8 گھنٹوں کیلیے کھول دیے گئے۔


سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بلوچستان میں گیس کی طلب 1450 سے 1500 ایم ایم سی ایف ڈی ہے گیس فیلڈز سے 1150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے 300 سے 350 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہے سی این جی کی کھپت 70 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 50 گھنٹے بعد اتوار کی صبح 8 بجے بحال کی جائے گی جو کہ 12گھنٹے بعد اتوار کی رات 8 بجے معطل کر دی جائے گی۔
Load Next Story