مختلف حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کرانے پرچیئرمین نادرا کو دھمکیاں
طارق ملک کی سیکیورٹی سخت، کرائسس اینڈمینجمنٹ سیل کوملزم کا سراغ لگانیکا حکم
تحریک انصاف کی انتخابی عذرداری پرمختلف حلقوںمیں ووٹوں پرانگوٹھوں کی بائیومیٹرک سسٹم کے تحت تصدیق کرنے پرچیئرمین نادرا طارق ملک کومختلف موبائل فون نمبروں سے دھمکی آمیز ٹیلیفون کالزاورایس ایم ایس آناشروع ہوگئے۔
جس کی وجہ سے انکی سیکیورٹی سخت کرنے کے علاوہ وزارت داخلہ نے نیشنل کرائسس اینڈمینجمنٹ سیل کوفوری طور پر ملزمان کاسراغ لگانے کاحکم دیدیاہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ تحریک انصاف نے انتخابی عذر داریاں دائرکی تھیں جن پرالیکشن ٹریبونل نے چئیرمین نادراکوحکم دیاکہ وہ 3 متنازع حلقوں میںووٹوں پرانگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے کرکے بتائیں کہ ووٹ کن لوگوں نے کاسٹ کیے اورنادراکے پاس ان کاکیاریکارڈہے جس پرچیئرمین طارق ملک نے نادرا حکام کو ووٹوں کی تصدیق کاعمل شروع کرنے کاحکم دیا۔
جس کے بعد چیئرمین نادرانے وزارت داخلہ کے متعلقہ حکام کوآگاہ کیاکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے، انھیں نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیزٹیلی فون کالزاورایس ایم ایس آرہے ہیں جس پرسیکریٹری داخلہ شاہدخان نے نیشنل کرائسس اینڈ مینجمنٹ سیل کے ڈی جی کو فوری جدید ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاکرملزمان کوٹریس کرکے متعلقہ پولیس کے ذریعے گرفتار کرنے کا حکم دیاہے۔ذرائع کاکہناہے کہ نیشنل کرائسس اینڈمنیجمنٹ سیل نے اپناابتدائی کام مکمل کر لیا اور فی الحال موبائل فون نمبروں کوصیغہ رازمیںرکھاہے۔
چیئرمین نادرا کو3 مختلف موبائل فون نمبروں سے بائیومیٹرک نظام کے تحت ووٹوں کی تصدیق نہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، ایس ایم ایس میں وارننگ دی گئی ہے کہ اگرانھوں نے تصدیق کی توانھیں سنگین نتائج کا سامنا کرناپڑے گا۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ اور نادرا کے2افسران نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔