’آسٹریلوی طالبان‘ نے گوانتانامو کی سزا کیخلاف اپیل کردی

گوانتا ناموبے میں گزارے عرصے کے اثرات سے آج تک نکل نہیں سکا، ڈیوڈ

گوانتا ناموبے میں گزارے عرصے کے اثرات سے آج تک نکل نہیں سکا، ڈیوڈ۔ فوٹو اے ایف پی

آسٹریلوی طالبان کے طورپر شہرت حاصل کرکے افغانستان سے گرفتارہونے کے بعد گوانتاناموبے کے بدنام زمانہ قیدخانے میں 5برس سے زائدگزارنے والے ڈیوڈہکس نے اپنے نام کولگا داغ دھونے کے لیے اپنی سزاکے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہکس نے 2007میں ایک معاہدے پر رضامندی ظاہرکی تھی جس کے تحت اسے آسٹریلیا منتقل کیاجانا تھاجہاں دہشت گردی میںمادی معاونت کے الزام میں 9ماہ کی سزااس کی منتظرتھی۔ تاہم اس کاکہنا تھاکہ گوانتانامو میں ساڑھے 5سال کی قیدکے بعدیہ سزازیادتی ہے۔ منگل کواس کے وکلانے امریکامیں اپیل داخل کردی جس میں دہشت گردی کے ایک مماثل کیس میںعدالت کی رولنگ کوبنیاد بناتے ہوئے موقف اختیارکیا گیاہے کہ جس کیس میں ہکس کوسزا دی گئی وہ جنگی جرم نہیںتھا لہٰذااس کی سزاکالعدم قراردی جائے۔




سڈنی میںمقیم 38سالہ ہکس کاکہنا ہے کہ اس اپیل کامقصد سزاکو باطل قراردلانا ہے تاکہ میری بے گناہی ثابت کی جاسکے اور ماضی میںمیرے ساتھ ہونیوالی زیادتیوںکا ازالہ ہوسکے۔ یہ میرے، میری فیملی اور خیرخواہوں کیلیے بہت ضروری ہے۔ ہکس نے کہاکہ وہ جسمانی اور نفسیاتی طورپرآج تک گوانتا نامو میںگزرنے والے عرصے کے اثرات سے نکل نہیںسکا۔
Load Next Story