ننکانہ صاحب میں ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا وزیرداخلہ
ایک مقامی مسئلے کو غلط رنگ دیا گیا، بھارت کا واقعہ کو غلط رنگ دینا نہایت افسوسناک ہے، اعجاز شاہ
وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں معمولات زندگی معمول کے مطابق ہیں۔
وزیرداخلہ اعجازشاہ کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب مذہبی ہم آہنگی کا مرکز ہے، وہاں کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا، وہاں ایک مقامی مسئلے کو غلط رنگ دیا گیا، بھارت کا واقعہ کو غلط رنگ دینا نہایت افسوسناک ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب میں ایک مقامی مسئلے کو غلط رنگ دیا، چند مقامی افراد نے گرفتار افرادکی رہائی کیلیے پولیس کے خلاف احتجاج کیا تھا، واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
اے پی پی کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری نے کہا حکومت پنجاب اور متروکہ وقف املاک انتظامیہ عمائدین علاقہ سے رابطے میں ہے۔