سیف کی پہلی بیوی کے بچے میرے بہت اچھے دوست ہیں کرینہ کپور

سیف کی پہلی بیوی امرتا سنگھ کے بچوں سارا اور ابراہیم سے میرا مضبوط جذباتی رشتہ ہے، کرینہ کپور

سیف علی خان نہایت عمدہ اداکار ہیں، وہ ہمیشہ اپنی فلمیں سوچ سمجھ کر منتخب کرتے ہیں،کرینہ فوٹو؛ فائل

کرینہ کپور نے کہا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ کے بچے ان کے بہت اچھے دوست ہیں۔


بھارتی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کی پہلی بیوی کے بچے سارا اور ابراہیم سے ان کا تعلق ایسا ہی ہے جیسا کسی انسان کا دوسرے انسان سے ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بچوں کے ساتھ ایک مضبوط جذباتی رشتہ ہے اور ہم بہت اچھے دوست بھی ہیں، سیف علی خان سے متعلق بات کرتےہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ سیف نہایت عمدہ اداکار ہیں اور وہ ہمیشہ اپنی فلمیں سوچ سمجھ کر منتخب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیف علی خان نے پہلی شادی 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے کی تھی جن سے ان کی ایک 20 سالہ بیٹی سارا اور 12 سالہ بیٹا ابراہیم ہے جب کہ 2004 میں امریتا سنگھ کو طلاق دینے کے بعد گزشتہ سال انہوں نے 33 سالہ کرینہ کپور سے شادی کرلی تھی۔
Load Next Story