ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے تو ویل کم ورنہ خداحافظ پی سی بی کا بنگلادیش کو جواب
پی سی بی ٹیسٹ میچوں کی ہوم گراونڈ میں میزبانی کے موقف پر ڈٹ گیا
ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے تو ویل کم، ورنہ صرف ٹی ٹوئنٹی میچوں کی میزبانی نہیں کریں گے۔
پی سی بی ٹیسٹ میچوں کی ہوم گراونڈ میں میزبانی کے موقف پر ڈٹ گیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کرکٹ حکام پر واضح کردیا۔ پاکستان بنگلہ دیش سیریز کے مستقبل کا فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا۔
دونوں ملکوں کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو ٹیسٹ میچ کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کرچکا ہے ۔ مہمان بورڈ کا موقف ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل لیتے ہیں، اس کے بعد ٹیسٹ میچز کھیل لیں گے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ میچز کھلینا ضروری ہیں، یہ بات ہم نے بنگلا دیش بورڈ کو بتادی ہے بصورت دیگر ٹی ٹوئنٹی میچز بھی بعد میں ٹیسٹ میچز کے ساتھ ہوسکتے ہیں، ترجمان بورڈ نے واضح کیا کہ ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز دی ہے اور نہ ہی ہمارا کوئی ایسا ارادہ ہے۔ ہم فل سیریز کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔