نیا سال2020ء فنونِ لطیفہ کے تمام شعبوں کی ترقی کے لیے فنکار پرعزم
پاکستانی فنکاروں نے نئے سال کوویلکم کیا ہے اورایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے ملے جلے خیالات کااظہارکیاہے۔
دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی نئے سال 2020ء کوبھرپوراندازسے خوش آمدیدکہا گیاہے۔
نئے سال کا سورج طلوع ہوتے ہی تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی طرح پاکستان میں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کے فنکاروں اورتکنیکاروں نے بھی اس عزم کااظہارکیاہے کہ وہ اپنے اپنے شعبے میں بہترکام کرتے ہوئے دنیا کے کونے کونے میں پاکستان کا مثبت امیج پیش کرینگے، جس کی بڑی وجہ جہاں اینٹی اسلام اوراینٹی پاکستان قوتوں کی سرگرمیاں ہیں، جوکہ ہروقت ہمیں اورہمارے ملک کو نقصان پہنچانے کے '' مشن'' پرکام کررہی ہیں ، وہیں دوسری اہم وجہ نئے سال میں پاکستان کودنیا کے ان ممالک کی فہرست میں لے کرجانے کا ٹارگٹ بھی ہے جس کی بدولت ہمارے مسائل میں کمی اوروسائل میں اضافہ ہوگا۔
اوریہ سب کچھ صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی طورپرکام کرکے ہی ممکن ہوپائے گا۔ اس لئے ہمیں ثابت قدمی اوربہترکام کی بدولت جہاں ملک کوترقی کی راہ پرآگے بڑھانا ہے، وہیں ہمیں اپنے فن اورثقافت کے ذریعے امن ، دوستی اوربھائی چارے کے پیغام کوبھی عام کرنا ہے۔ اسی جذبے کے ساتھ پاکستانی فنکاروں نے نئے سال کوویلکم کیا ہے اورایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے ملے جلے خیالات کااظہارکیاہے، جوقارئین کی نذرہے۔
فلمسٹارریما ،عدنان صدیقی، احسن خان، مدیحہ شاہ اورہمایوںسعیدکاکہناہے کہ ہمارا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے اوراسی شعبے نے ہمیں ایک ایسی شناخت دی ہے کہ ہمیں پوری دنیا میں قدرکی نگاہ سے دیکھاجا تاہے۔ اس لئے نئے سال کے موقع پرجہاں تمام شعبوں کے لوگ اس عزم کااظہارکررہے ہیں کہ وہ بہتراورمنفرد کام کی بدولت ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے، اسی طرح ہماری فنکاربرادری توہمیشہ ہی ملک کے نام کوروشن کرنے کیلئے کوشاں رہتی ہے۔
سال بھرفنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے وابستہ فنکار اور تکنیک کار اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ایسے پراجیکٹس تیارکرتے ہیں، جن سے جہاں لوگوں کوتفریح ملتی ہے، وہیں ملک کا امیج بھی مثبت ہوتاہے، اس لئے 2020ء میں بھی ہم اسی جذبے کے ساتھ کام کرینگے اوراس کے نتائج بہترہونگے۔ ہمیں امید ہے کہ اس سفرمیں آگے بڑھنے کیلئے تمام شعبوں کے فنکارہمارے ساتھ ہونگے اورہم نئے سال میں بہت سا بہترین کا م کرتے ہوئے شوبز کی دنیا کوچارچاند لگانے کے ساتھاس شعبے کے زریعے پاکستان کا پرچم دنیا میں ہرجگہ بلند کرینگے۔
فلمسٹارشان، ماہرہ خان،عمران اشرف، کاشف محمود اورعلی ظفرنے کہاکہ پاکستان کے مسائل ان گنت اوروسائل انتہائی کم ہے، اس حوالے سے جہاں حکومت کواپنا کام کرنا چاہئے وہیں بطورپاکستانی ہمیں بھی اپنی ذمہ داری کوسمجھنے کی ضرورت ہے۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی نیا سال آیا ہے اوردنیا بھرمیں لوگوں نے اسے ویلکم کیاہے اوراس کے ساتھ ساتھ ا س عزم کااظہاربھی کیا ہے کہ وہ نئے سال میں بہت سے منفرد کام کرینگے اورمغرب میں بسنے والے ترقی یافتہ ممالک کے لوگ ایسا کرتے بھی ہیں لیکن بدقسمتی کہہ لیں یا کوتاہی، ہمارے ہاں دعوے توبہت کئے جاتے ہیں لیکن عملی طورپرکام نہیں ہوتا۔
ہمیں ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت اپنے بہترکام سے دیناہوگا، ہمیں یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کودنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں کوئی دوسرا ملک نہیں بلکہ ہم خود ہی اچھا کام کرکے لیجاسکتے ہیں، اس لئے ہمیں محنت اورلگن کے ساتھ کام کرنا چاہئے اوراگراس بات کوسب نے سمجھ لیا توہم تیزی کیساتھ ترقی کے سفرپرآگے بڑھنے لگیں گے۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین، استاد راحت فتح علی خاں، شاہدہ منی اورعاطف اسلم نے کہاکہ نیا سال ہے اورلوگوں نے بہت کچھ کرنے کا ارادہ بھی کررکھا ہے لیکن اس کوعملی جامہ پہنانے کیلئے ہمیں شب وروز محنت کرنا ہوگی، کیونکہ آج جوملک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں، کبھی ان کا بھی حال ہماری ہی طرح ہوا کرتا تھا لیکن پوری قوم نے ایک جان ہوکرکام کرنے اورآگے بڑھنے کی ٹھانی توآج وہی ممالک ہمارے لئے مثال بن چکے ہیں، اگرہم لوگ آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے احکامات کواپنا کرکام کریں تویہ کوئی مشکل ٹاسک بھی نہیں ہے۔ ہم تواس بات کاعزم کرتے ہیں کہ 2020ء میں ایسا کام کرینگے، جس سے پاکستان کی ساکھ بہترہوگی اورفنون لطیفہ کے مختلف شعبے اس حوالے سے مثبت کردارادا کرینگے۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر محمودبھٹی ، مہرین سیداور حسن شہریاریاسین ـ( ایچ ایس وائی ) نے کہا ہے کہ پاکستان کا سافٹ امیج فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کی طرح فیشن انڈسٹری کی بدولت بہت تیزی کے ساتھ بہتر ہوا ہے ۔ گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان فیشن انڈسٹری نے حیرت انگیز ترقی کی ہے اوراب اسے معیاری کام کی وجہ سے دنیا بھرمیں شناخت مل چکی ہے، اس لئے نئے سال میں بھی اگراسی طرح منفرد اورمعیاری کام کا سلسلہ جاری رہا تومعاملات بہترہونگے اورپاکستان کا امیج بہترہوگا۔ مگراس کیلئے ہم سب کومل کرکام کرنے کی ضرورت ہے، ہم یہ بات جانتے ہیں کہ پاکستان میں کسی بھی طرح سے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن حکومت کی رہنمائی اورسپورٹ کی بدولت ہم وہ مراحل جلد طے کرسکتے ہیں، جن کواپنی مدد آپ کے تحت طے کرنا کافی مشکل ہوتاہے، اس لئے حکومت کوبھی اپنا اہم کرداراداکرنا ہو گا، اگریہ ممکن ہوگیا توپھرنئے سال بہت سی ترقی ہوتی نظرآرہی ہے۔
فلمسٹارصائمہ، میگھا،کنزہ ہاشمی، مہوش حیات اورنیلم منیرنے کہا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ماضی بہت شاندار ہے، مسائل بہت زیادہ اوروسائل ہمیشہ ہی کم رہے ہیں لیکن اس کے باوجود فلم، ٹی وی، تھیٹر، میوزک، رقص اورفیشن سمیت دیگرشعبوں میں معیاری کام ہوتارہاہے اوربہت سی شاہکارفلمیں، ڈرامے اورپرفارمنسز دنیا بھرکے لوگوں کی توجہ کامرکزرہی ہیں، جہاں تک بات نئے سال 2020ء کی ہے توہرکوئی اپنے شعبے میں بہترکام کرنے کا عزم رکھتا ہے، ہم نے بھی اسی امیدکہ ساتھ نئے سال کوخوش آمدیدکہاہے اورہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنے اپنے شعبوں میں انتہائی معیاری کام کریں گے، جس سے ہمارے پروفیشن اورملک کی عزت میں اضافہ ہو، حالانکہ ہمارے ملک میں اس شعبے کواس طرح قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔
جس طرح دنیا بھرمیں فنون لطیفہ سے وابستہ فنکاروںکودیکھاجاتا ہے اورانہیں سہولیات دی جاتی ہیں، ہمارے ہاں تواس شعبے کے زریعے بہت کام کیاجاسکتا ہے اوردنیا بھرمیں امن کا پیغام بھی عام کیا جاسکتا ہے لیکن اس کیلئے حکومت کواپنا کردارادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کوجن مشکلات کاسامنا ہے، اس سے باہر نکالنے میں مددکرے اورہم نئے سال میں ہم دنیا کی شوبز انڈسٹری میں ایک روشن ستارہ بن کرابھریں۔ آمین