پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان نے مزید 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا

ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا - فوٹو: فائل

پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق پاکستان نے آج 20 بھارتی ماہی گیروں کورہا کردیا ہے، ماہی گیر کراچی سے بزنس ایکسپریس کے ذریعے کل لاہور پہنچیں گے، لاہور ریلوے اسٹیشن سے ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پہنچایا جائے گا جہاں انہیں بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔


یکم جنوری 2020 کو دفترخارجہ کی طرف سے بھارتی حکام کودی گئی فہرست کے مطابق پاکستانی جیلوں میں اس وقت 277 بھارتی ماہی گیر قید ہیں، ان میں سے سزائیں مکمل کرنے والے 20 ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی جیلوں میں بھی درجنوں پاکستانی ماہی گیر قید ہیں، سزائیں مکمل ہونے کے باوجود بھارت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو رہائی نہیں مل رہی ہے۔
Load Next Story