پاک فوج كے سربراہ جنرل كيانی کا دورہ روس متوقع
جنرل كيانی كے متوقع دورہ روس كو سرد جنگ كے بعد پاک روس تعلقات ميں ایک اہم اور مثبت پيش رفت قرار ديا جارہا ہے.
KARACHI:
چيف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرويز كيانی رواں ماہ كے دوسرے ہفتے میں ماسكو كا سركاری دورہ كريں گے، جنرل كيانی كا دورہ پاک روس تعلقات ميں ایک اہم اور مثبت پيش رفت قرار ديا جارہا ہے.
سركاری ذرائع کے مطابق پاک فوج كے سربراہ جنرل اشفاق پرويز كيانی اپنے تاريخی دورہ روس كے دوران روسی ہم منصب كے علاوہ روسی صدر ولاديميرپيوٹن سے بھی ملاقات كريں گے، جنرل اشفاق پرويز كيانی كا ماسكو كا دورہ گذشتہ ماہ اگست كے اوائل ميں طے ہوا تھا جو کہ امریکی حكام كے ساتھ ملاقاتوں كے باعث موخر كردیا گیا، ایک فوجی عہديداركے مطابق جنرل كيانی كے دورہ روس كے دوران دونوں ملكوں كے مابين فوجی تعلقات كے حوالے سے اہم پيش رفت متوقع ہے۔