واسا کا قاسم آباد کے تمام ہولز پر ڈھکن رکھنے کا دعویٰ
ایم ڈی نے 300کورز ایکسیئن کے حوالے کر دیے، سیوریج مسائل حل کرنیکی بھی ہدایت
واسا حیدرآباد نے عوامی شکایات پر قاسم آباد کے تمام کھلے مین ہولز کے لیے ڈھکن فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایچ ڈی اے اعلامیے کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر واسا سلیم الدین نے300 سے زائد مین ہول کورز ایکسی این سیوریج قاسم آباد شیون کمار کے سپرد کردیے اور ہدایت کی کہ مختلف شاہراہوں پر کھلے مین ہولز کو فوری طور پر ڈھکا جائے۔
تاکہ یہاں سے گزرنے والے ماتمی جلوسوں، علم اور تعزیوں کے شرکاء کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے قاسم آباد میں سیوریج کے مسائل پر فوری قابو پانے کی بھی ہدایت کی۔