پاکستان بنگلا دیش سیریز کے حوالے سے ڈیڈ لاک تاحال برقرار

پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے موقف پر قائم ہیں، چیف ایگزیکٹو بنگلادیش بورڈ

پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے موقف پر قائم ہیں، چیف ایگزیکٹو بنگلادیش بورڈ

KARACHI:
پاکستان بنگلا دیش سیریز کے حوالے سے ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ صرف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے موقف پر قائم ہیں، فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بنگلا دیش کو رواں ماہ 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا ہے، بی سی بی جانب سے مسلسل ٹال مٹول کا سلسلہ جاری ہے۔


بنگلا دیشی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے موقف پر قائم ہیں، اسٹیک ہولڈرز کی رضامندی کے بغیر ٹیسٹ میچز کھیلنے کا کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان انگلینڈ میں چھٹیاں گزارنے کے بعد لاہور واپس آ چکے ہیں، پاک بنگلا دیش سیریز کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ جلد ہونے کا امکان ہے۔
Load Next Story