حمزہ خان نے برٹش جونیئر اسکواش چیمپئن شپ انڈر15 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ٹائٹل پاکستان کے نام کرتا ہوں اور مستقبل میں پاکستان کے لیے اعزازت حاصل کروں گا، محمد حمزہ خان
پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار حمزہ خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برٹش جونیئر اسکواش چیمپئن شپ انڈر15 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ورلڈ اسکواش فیڈریشن و برٹش اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام برمنگھم میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل اسکواش ایونٹ میں دنیا بھر سے ٹاپ رینکنگ اسکواش کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، نتائج کے مطابق پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار محمد حمزہ خان نے انگلینڈ کے یوسف شیخ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ محمد حمزہ خان نے پہلا سیٹ گیارہ چار سے، دوسرا سیٹ گیارہ چار سے اور تیسرا سیٹ گیارہ سات سے جیت کر ٹائٹل پاکستان کے نام کیا۔
پاکستان اسکواش ٹیم کے منیجر حسین ادوانی نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت سے ملک میں اسکواش کے نئے دور کا آغاز ہوگا، حمزہ خان نے مستقبل میں عالمی اسکواش کی درجہ بندی میں ملک کا نام روشن کرے گا۔
جونئیر اسٹار محمد حمزہ خان کا کہنا تھا کہ اس جیت کے لئے میں نے ٹارگٹ سیٹ کیا تھا برٹش جونئیر کا ٹائٹل پاکستان کے نام کرتا ہوں اور مستقبل میں پاکستان کے لیے اعزازت حاصل کروں گا۔