ہاکی کے کھلاڑیوں کو روزگار فراہم کیا جائے ریحان بٹ کا حکومت سے مطالبہ
حکومت کھلاڑیوں کے معاشی مستقبل کو محفوظ بنائے تو اچھے نتائج بھی آنا شروع ہوجائیں گے،سابق کپتان
سابق ہاکی کپتان ریحان بٹ کا کہنا ہے کہ کھیل میں کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنا ہے تو پلیئرز کو روزگار فراہم کرنا ہوگا۔
موجودہ ٹیم کے کپتان سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں کے پاس مستقل ملازمت نہیں ہے، حکومت ان کے معاشی مستقبل کو محفوظ بنائے تو اچھے نتائج بھی آنا شروع ہوجائیں گے۔ حافظ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات اتنے بھی خراب نہیں ہیں کہ کوئی غیر ملکی ٹیم یہاں آکر نہ کھیل سکے، فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی پر ویران میدان پھر سے آباد ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے فیڈریشن مخالف سابق پلیئرز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف عہدوں کے حصول کے لیے نہیں بلکہ ان کو قومی کھیل کی بہتری کیلیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ ریحان بٹ نے کہا کہ قابل احترام سابق کھلاڑیوں نے احتجاج کا جو طریقہ اپنایا ہوا وہ درست نہیں ہے، فیڈریشن میں کام کرنے والے سب لوگ کھیل سے مکمل طور پر واقف اور طویل عرصہ تک پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنے رہے، یہ کہنا کہ انھیں کھیل کا پتہ نہیں ہے تو یہ ناانصافی ہوگی۔